وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سینئر صحافی،صدر کشمیر بیٹ رپورٹرز انجنئیر اصغر حیات کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رنج و غم کا ا ظہار

ہفتہ 14 جون 2025 17:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) مظفرآباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سینئر صحافی،صدر کشمیر بیٹ رپورٹرز انجنئیر اصغر حیات کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ علاؤ ہ ازیں وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل راٹھور اور وزیر سماجی بہبود وترقی نسواں سید بازل نقوی نے بھی سینئر صحافی انجینئر اصغر حیات کی والدہ کی وفات پر انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔