ریجنل پولیس آفیسر کی زیر صدارت ریجن بھر میں پولیس ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد

ہفتہ 14 جون 2025 17:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ریجنل پولیس آفیسرمحمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت پولیس ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل امانت علی ،وائس پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول، ایس پی ہائی وے پٹرول محمد یوسف اور ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق جبکہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق نے ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرگودھا ریجن میں پولیس کی کل 15 ترقیاتی سکیمیں چل رہی ہیں جن میں ضلع سرگودھا کی پانچ ،خوشاب کی تین، میانوالی کی تین، ضلع بھکر کی ایک، پنجاب ہائی وے پٹرول کی ایک اور پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا کی دو ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان نے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام جاری سکیموں کوشفاف اندازمیں مکمل کیا جائے میٹریل اور تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعدازاں ریجنل پولیس آفیسرمحمد شہزاد آصف خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف،سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل امانت علی ،وائس پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول، ایس پی ہائی وے پٹرول محمد یوسف اور ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق نے زیرِ تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق نے بریفنگ دی۔آر پی او نے تعمیراتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :