میانوالی سمیت پنجاب بھر کے متعدد ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دیئے گئے

ہفتہ 14 جون 2025 21:29

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)میانوالی سمیت پنجاب بھر کے متعدد ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب لاہور ڈاکٹر عثمان انور نے حال ہی میں ترقی پانے والے پولیس آفیسرز سمیت 97 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات صادر کر دیے، تبدیل ہونے والوں میں میانوالی سمیت سرگودھا ریجن کے تبدیل اور تعینات ہونے والے پولیس آفیسرز میں ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی پانے والے ملک عبد الرحمن کو سپیشل برانچ سے ٹرانسفر کر کے ڈی ایس پی آپریشن میانوالی تعینات کردیا ہے، ڈی ایس پی پروموٹ ہونے والے افضل خان نیازی کو ٹریفک پولیس سے تبدیل کر کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا ہے، محمد طاہر شبیر کو سی پی او پنجاب سے ٹرانسفر کر کے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ خوشاب تعینات کر دیا گیا ہے، ڈی ایس پی آرگنائز کرائمز خوشاب کو ٹرانسفر کر کے پی سی لاہور بھیج دیا گیا ہے ترقی پانے والے امجد علی سرگودھا ریجن کو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن خوشاب تعینات کر دیاگیا ہے، محمد ثقلین جعفر ڈی ایس پی( پی ایچ پی) میانوالی کو ٹرانسفر کر کے سی پی او لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ترقی پانے والے سرگودھا ریجن کے افضل قادر کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے، امیر ناصر جاوید سپیشل برانچ کو ڈی او سپیشل برانچ کو سرگودھا تعینات کر دیا گیا، اسد عباس ایس ڈی پی او صدر بھکر کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی آرگنائز کرائمز میانوالی تعینات کر دیا، عزیز احمد ڈی ایس پی انویسٹیگیشن سی ٹی ڈی/ار او سرگودھا کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی پیٹرولنگ سرگودھا تعینات کر دیا، محمد حیات خان ڈی او سپیشل برانچ میانوالی کو ٹرانسفر کر کے ڈی ایس پی/ سی سی ڈی میانوالی تعینات کر دیا ہے، جاوید اقبال ڈی ایس پی آرگنائز کرائمز فیصل آباد کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سپیشل برانچ سرگودھا تعینات کر دیا گیا یے، ناصر عباس کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی بھکر تعینات کر دی گیا، عبد الرحمن سپیشل برانچ لاہور سے ڈی ایس پی آپریشن میانوالی، محمد عظیم ڈی ایس پی جڑانوالہ سے ڈی ایس پی پیٹرولنگ میانوالی تعینات جبکہ منصور احمد کو سی سی ڈی لاہور سے ٹرانسفر کر کے ڈی ڈی پی او صدر بھکر تعینات کر دیا ہے۔