Live Updates

رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں 3پولیس اہلکار شدید زخمی

ملزمان کے خلاف قبضہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج

ہفتہ 14 جون 2025 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے قبضہ کی درخواست موصول ہونے پر موقع دیکھنے آئی ٹیم پر حملہ کیا، قبضہ مافیا نے سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبلز کو یرغمال بنالیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

چوکی انچارج جیابگا وقاص ٹیم کو چھڑوانے موقع پر پہنچے تو قبضہ مافیا نے اینٹوں سے حملہ کر دیا، ملزمان کے تشدد سے سب انسپکٹر وقاص شدید زخمی ہوئے جن کا سر فریکچر ہوا ہے۔

زخمیوں میں تھانہ رائیونڈ کے سب انسپکٹر رضوان، کانسٹیبل علی شیر شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف قبضہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات