Live Updates

خیبر پختونخوا، مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کےلیے 130 ارب مختص

ہفتہ 14 جون 2025 22:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کےلیے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی بجٹ دستاویز کے مطابق ضلع نوشہرہ کو دیگر علاقوں سے ملانے کےلیے دریائے کابل پر پل کی تعمیر کےلیے 680 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چترال میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کےلیے 689 ملین روپے جبکہ سوات بری کوٹ میں بائی پاس روڈ کی تعمیر کےلیے 250 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ چشمہ درہ تنگ روڈ براستہ کافر کوٹ کی بحالی کے لیے 1.2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، بجٹ میں شمالی وزیرستان میں بنوں میرانشاہ، غلام خان روڈ کو دو رویہ (دوہری) کرنے کےلیے 9.6 ارب روپے بھی مختص کئے گئے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات