Live Updates

روس کے قومی دن کے موقع پر رشین ہائوس میں میڈیا چینلز اور اخبارات کو ایوارڈز دیئے گئے

ہفتہ 14 جون 2025 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) روس کے قومی دن کے حوالے سے ہر سال پاکستان میں روسی مرکز ’’رشین ہائوس ‘‘ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کرتا ہے جس ممتاز میڈیا چینلز اور اخبارات کو ایوارڈز دیے گئے۔ ان میڈیا اداروں بشمول پی ٹی وی ورلڈ کی جانب سے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو رپورٹنگ کے ذریعے فروغ دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی ورلڈ کراچی کے ہیڈ علی اصغر ارباب اور دیگر صحافیوں کو یہ ایوارڈز روسی ہائوس کراچی کے ڈائریکٹر روسلان پروخوروف نے دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسلان پروخوروف نے پاکستان اور روس کی دوستی کو فروغ دینے میں صحافیوں اور میڈیا کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر روسی ثقافتی مرکز میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوان طلبہ اور طالبات نے پاکستانی اور روسی گیت پیش کیے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات