Live Updates

{ٹیمپرڈ شدہ گاڑیاں قانونی طریقے سے خریدنے والوں کیلئے بری خبر

!نئے بجٹ 2025-26 میں اہم ترین قانون تجویز، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظوری دیدی،قائمہ کمیٹی نے مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار کرنے کی سفارش

ہفتہ 14 جون 2025 20:00

ل* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)ٹیمپرڈ شدہ گاڑیاں قانونی طریقے سے خریدنے والوں کیلئے بری خبر ،نئے بجٹ 2025-26 میں اہم ترین قانون تجویز، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظوری دیدی،قائمہ کمیٹی نے مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار کرنے کی سفارش کر دی ۔سینیٹر دنیشن کمار نے مزدور کی کم ازکم اجرت 37 ہزار سے بڑھانے کی تجویز دی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیمپرڈ شدہ چیسز نمبر یا نئی مہر والی گاڑی غیر قانوی تصور ہوگی ایسی گاڑی پکڑے جانے پر اسمگل شدہ ہی قرار پائے گی کسی بھی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن غیر قانونی تصور ہوگی۔بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ گاڑی ضبط کرنے کے بعد اسے تلف کر دیا جائے گا اصولا ایسی گاڑی کو ا?گ لگا دینی چاہئے ورنہ سپیئر پارٹس فروخت ہونگے۔ راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ضبط کی گئی گاڑی کو دوبارہ آکشن نہیں کیا جا سکے گا۔ اس موقع پر قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ گاڑی ضبط کرکے اسے اگلے 30 دن میں تلف کر دیا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات