{پنجاب میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو

ٓاوگرا کے منظور شدہ معیار کا ایندھن ہی فروخت ہوگا جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائیگی ٓفیول کا معیار یقینی بنانے سے عوام کو سانس کی مہلک بیماریوں سے نجات ملے گی: مریم اورنگزیب

ہفتہ 14 جون 2025 20:00

۳لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) پنجاب میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو کردیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی ای) کو فیول کا معیار چیک کرنے کا اختیار مل گیا، غیر معیاری فیول پر پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت سخت سزا اور بھاری جرمانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں فیول کوالٹی چیک کرنے کا سخت ترین نظام لاگو کیا گیا ہے، اوگرا کے منظور شدہ معیار کا ایندھن ہی فروخت ہوگا جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حمید شیخ کوصوبے میں فیول کا معیار یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فیول کا معیار یقینی بنانے سے عوام کو سانس کی مہلک بیماریوں سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کی خرابی، بیماریوں اور سموگ کی بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔