
دیرلوئیر :بچوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے صحت بخش غذاء کی اہمیت اجاگر کرنے کی غرض سے یونیسیف کی تعاون سے خصوصی اگاہی مہم کا اغاز
ہفتہ 14 جون 2025 20:00
(جاری ہے)
اس سلسلے میں بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف کے زیر انتظام محکمہ صحت دیر لوئر،عالمی ادارہ برائے خوراک اور بی ائی ایس پی کے تعاون سے ڈی سی جرگہ ہال بلامبٹ میں خصوصی اگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جبکہ بعد ازاں منعقدہ واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان نے کی، اس موقع پر شرکاء نے ماں اور بچے کے لیے صحت بخش غذا کی اہمیت کے حوالے سے بینرز اور کتبے رکھے تھے،اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر نیاز محمد افریدی،یونیسف کے نمایندوں نعمت علی،افاق عادل،ای پی ائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر نجیب اللہ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی نمائندہ مس ظہراء بی بی بشمول دیگر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت ماووں اور بچوں کو دیے جانے والے متوازن غذا کی شرح 12فیصد جبکہ دیر لوئر میں پانچ فیصد ہیں جو کہ انتہائی کم ہے،حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اپنے روزمرہ غذا میں گوشت، انڈے، سبزیاں دہی اور دالیں شامل کریں جبکہ چھ سے 23 ماہ تک کے بچوں کے لیے کیلا، سوجی،پکا ہوا الو، گندم کا دلیا اور چاول متنوع غذائیں ہیں مقررین نے موسمی فروٹس اور تازہ سبزیوں کیزیادہ سے زیادہ استعمال اور بچوں کے لیے ماؤں کی دودھ کی افادیت پر روشنی ڈالی،اس موقع پر افاق عادل کا کہنا تھا کہ دیر لوئر کے 4 سینٹرز میں خصوصی اگاہی مہم جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ مشران علاقہ،میڈیا، علماء کرام اور ڈاکٹرز مہم کو کامیاب بنانے اور اس سلسلے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.