آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر سینئر پولیس افسران کا شہر بھر کا دورہ

تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی

ہفتہ 14 جون 2025 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) اآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر سینئر پولیس افسران نے شہر بھر کا دورہ کیا، تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور جوانوں کی محنت و لگن کو سراہا،افسران و جوانوں کے حوصلے بڑھانے کے لئے انہیں ٹھنڈے مشروبات بھی فراہم کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی،انہوں نے شہر کے مختلف ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کی محنت و لگن کو سراہااور ان کے حوصلے بڑھانے کے لئے انہیں ٹھنڈے مشروبات بھی فراہم کئے ،آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر فیلڈ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے اور انہیں تازہ دم رکھنے کے لئے مشروبات فراہم کئے جا رہے ہیں،اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے کہا کہ شدید گرمی میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے یہ پولیس افسران و جوان ہمارے ہیرو ہیں،اسلام آباد پولیس کے تمام افسران و جوان اپنی ذاتی تکالیف کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ موسم کی سختیاں اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں،شدید گرمی، دھوپ اور دیگر موسمی حالات بھی پولیس افسران کے عزم و ہمت کو کم نہیں کر سکتے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان بھرپور جذبے اور بلند حوصلے کے ساتھ شہر کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں ،اس موقع پر سینئر افسران نے ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :