چکوال پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 14 جون 2025 20:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)چکوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی کی سربراہی میں، ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال سب انسپکٹر احمد نواز ،انچارج پولیس چوکی بلکسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ماجد محمود کی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں انچارج پولیس چوکی بلکسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ماجد محمود اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شہباز اکبر ولد محمد اشرف سکنہ سرگوجرہ شرقی کے قبضہ سی1 کلو 100 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرخرم عباس نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جمشید انجم ولد شرف دین سکنہ مرید کے قبضہ سے 1 کلو 60گرام آئس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدم درج کر لیا، ملزم گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :