Live Updates

بجٹ غیر ملکی قرضوں کے حصول ،سود کی ادائیگی ،حکمرانوں ،اشرافیہ کی مراعات کی ترتیب ہے ‘اختر اقبال ڈار

حکمران اعشاریوں میں ترقی دکھا رہے ہیں ،زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں‘چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی

ہفتہ 14 جون 2025 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو غیر ملکی قرضوں کے حصول ،سود کی ادائیگی ،حکمرانوں اوراشرافیہ کی مراعات کی ترتیب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اعشاریوں میں ترقی دکھا رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 50فیصد اندسٹری بند پڑی ہے ،زرعی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے ،کسان بدحالی کا شکار ہے ،41فیصد عوام خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ،11کروڑ عوام غریب تر ہو چکے ہیں ،35لاکھ نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس ہو کر بیرون ملک جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کی بہتری اورخوشحالی کے لیے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو اپنے اخراجات اور مراعات میں واضح کمی کرنا ہو گی ،صوابدیدی فنڈ زکا خاتمہ کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈ زپر حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی بنانی ہوگی ،تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس کم کرنا ہوگا ،کسان کارڈ کی بجائے کھاد ،بیج اور زرعی آلات کی قیمتوں کو کم کرنا ہوگا ،سولر پینل پر تمام ٹیکس ختم کرتے ہوئے اس کی مینوفیکچرنگ پاکستان میں کرنی ہوگی ،پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کو ختم کرنا ہوگا ،پرتعیش آئٹمزکی درآمدات کو روکنا ہوگا،ایرانی تیل کی اسمگلنگ کو روکا جائے ،آئی پی پیز مالکان کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا ،اربوں روپے کے بیل آئوٹ پیکج بند کر کے پی آئی اے ،ریلوے اورپاور سیکٹر کی نجکاری کا عمل جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، 39وزارتوں کے 350محکموں کی بھی رائٹ سائزنگ کرتے ہوئے عوام کی خون پسینہ کی کمائی اور قومی خزانہ کو محفوظ بنانا ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات