پشین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے 16 جون سے 12روزہ خصوصی بگ کیچ آپ مہم چلانے کااعلان

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پشین انجینئر نجم خان کبزئی نے کہا ہے کہ ضلع پشین میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے 16 جون سے بارہ روزہ خصوصی بگ کیچ آپ مہم چلائی جارہی ہے، پشین کے عوام ، سیاسی جماعتیں، سماجی تنظیمیں ، علماء کرام اور عوام کے منتخب نمائندے تعاون کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہال میں ڈی ای او سی کے زیرِ اہتمام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) عبدالوہاب ناصر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر ثناء اللہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر محمد منور، ڈی ایس وی سید غلام نبی سمیت علاقے کے مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین، میونسپل کارپوریشن پشین کے کونسلران علماء کرام، اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انجینئر نجم خان کبزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بگ کیچپ کے نام سے چلائی جانیوالی یہ خصوصی مہم انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران پیدائش سے 5 سال تک کی عمر کے جو بچے کسی بھی وجہ سے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگاچکے ہیں یا جن بچوں نے صرف چند ایک ٹیکے لگائے ہیں اس بگ کیچپ مہم کے دوران تلاش کرکے انہیں 12 بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسین لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع بھر میں خصوصی سیشن منعقد کریں گے اور حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی بھرپور مہم چلائی جائے گی تاکہ ہم ایسے بچوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکیں جنہیں حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے جاچکے ہیں، انہوں نے والدین اور لوگوں سے اپیل کی کہ یہ نادر اور سنہری موقع ہے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروائیں کیونکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور اپنے مستقبل کو موذی امراض سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر ثناء اللہ کاکڑ نے کہا کہ ضلع پشین میں 12 روزہ حفاظتی ٹیکہ جات کا مہم صوبائی ای پی ائی پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے 16 جون سے 28 جون تک مہم چلائی جائے گی اس مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں تمام یونین کونسلوں ہر گاؤں اور محلہ میں ایک ماہ سے لے کر پانچ سال تک کے وہ بچے جو گزشتہ ادوار میں حفاظتی ٹیکہ جات سے رہ گئے تھے ان تمام بچوں کو اس خاص مہم میں 12 مہلک بیماریوں جس میں پولیو، کالا یرقان، کالی کانسی، گردن توڑ بخار، تشنج، خناق، نمونیا، ٹائفائیڈ، اسہال خسرہ اور روبیلا سے بچا کی ویکسین لگائی جائے گی اس سلسلے میں پشین کے تمام عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ اس خاص مہم میں ٹیموں کے ساتھ خاص تعاون کرے اور اپنے بچوں کو ان مہلک اور جان لیوا بیماریوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ای پی آئی کے زیراہتمام ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے بچوں کو 12 موذی امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی 12 روزہ خصوصی مہم بعنوان بگ کیچپ کمپین 16 جون سے شروع ہوگی جو 28 جون تک مسلسل جاری رہے گی۔ سمینار کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ بگ کیچ آپ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :