جیکب آباد سیشن کورٹ میں ڈیوٹی کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے پولیس اے ایس آئی جاں بحق،سرکاری اعزاز سے سپردخاک

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)جیکب آباد سیشن کورٹ میں ڈیوٹی کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے پولیس اے ایس آئی جاں بحق،سرکاری اعزاز سے سپردخاک تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیکب آباد کی سیشن کورٹ میں ڈیوٹی کے دوران اے ایس آئی آچر بھٹو کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہوگیا ساتھی اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا پر جانبر نہ ہوسکا ڈیوٹی کے دوران فوت ہونے والے اے ایس آئی کو سرکاری اعزاز سے سپردخاک کیا گیا نمازجنازہ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلام مرتضیٰ میرانی ، اکاؤنٹنٹ محمد ایوب ابڑو ، رزرو انسپکٹر میاں جاوید احمد مہر ، لائن افسر روشن علی کٹو و دیگر پولیس افسران و جوان اور لواحقین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :