صوبائی وزیر صحت بلوچستان اور سیکرٹری صحت کا ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

ہفتہ 14 جون 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی نے ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ میں کورنیل آئی ٹراں سپلانٹ کلینک، ایوسٹین انجکشن پروسیجر روم اور ڈیجیٹلائز فارمیسی سسٹم کا افتتاح بھی کیا دورے کے موقع ایم ایس ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے صوبائی وزیر صحت کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کی پیوندکاری کے آپریشن (کورنیل آئی ٹراں سپلانٹ) کے لیے کارنیا امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم پام کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے عطیہ کیے گئے اور ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ میں 75 سے زائد مریضوں کے آنکھوں کی پیوندکاری کے کامیاب آپریشن (کورنیل آئی ٹراں سپلانٹ) مفت کیے گئے انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کراچی اور لاہور کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں آنکھوں کی پیوندکاری کے آپریشن (کورنیل آئی ٹراں سپلانٹ) پر 12 سے 15 لاکھ خرچہ آتا ہے جبکہ ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ کی ڈاکٹر مہتاب مینگل (کورنیل آئی ٹراں سپلانٹ) ٹیم کو لیڈ کر رہی ہے جبکہ کورنیل آئی ٹراں سپلانٹ کے پروسیجر میں پروفیسر ڈاکٹر شمس بازئی، ڈاکٹر افتخار ترین ڈاکٹر افضل مندوخیل، ڈاکٹر ایمل پانیزئی، ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر نجیب، ڈاکٹر ارم، ڈاکٹر چاکر بلوچ نے معاونت کی صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی نے کورنیل ٹرانسپلانٹ کے مریضوں سے ملاقات اور تیمارداری کی جبکہ مریضوں نے علاج و معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے پر وزیر صحت، سیکرٹری صحت، ایم ایس ہیلپر ہسپتال اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے ایوسٹین انجکشن پروسیجر روم کا افتتاح کیا ۔ایوسٹین انجکشن آنکھ کے اندر خون کے پریشر اور شوگر بڑھنے سے آنکھ کی متاثرہ رگوں کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اس وقت ایک ایوسٹین انجکشن کی قیمت 42 ہزار ہے جو مریضوں کو ہیلپر آئی ہسپتال کی جانب سی مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی نے ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ کی فارمیسی میں ڈیجٹلائزیشن سسٹم کا افتتاح بھی کیا ۔

اب تمام ادویات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزاڈ ہو گیا جو ادویات کی ترسیل میں معاون ثابت ہوگا ۔آخر میں صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی نے ایم ایس ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کی کارکردگی اور خدمات کو سراہا کہ انہوں نے انتہائی قلیل مدت میں ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ میں اصلاحات اور علاج و معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کی۔