Live Updates

oوزیرِ اعظم سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

ج لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی اور اس بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات