،ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ میں اصلاحات اور علاج و معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیاہے، بخت محمد کاکڑ

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزی نے ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ میں کورنیل آی ٹراںسپلانٹ کلینک ، ایوسٹین انجکشن پروسیجر روم اور ڈیجیٹلاز فارمیسی سسٹم کا افتتاح بھی کیا دورے کے موقع ایم ایس ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے صوبائی وزیر صحت کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کی پیوندکاری کے آپریشن (کورنیل آی ٹراںسپلانٹ )کے لیے کارنیا امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم پام کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے عطیہ کیے گے اور ہیلپر آی ہسپتال کوٹہ میں 75 سے زاد مریضوں کے آنکھوں کی پیوندکاری کے کامیاب آپریشن (کورنیل آی ٹراںسپلانٹ )مفت کیے گے انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کراچی اور لاہور کے پرایویٹ ہسپتالوں میں آنکھوں کی پیوندکاری کے آپریشن (کورنیل آی ٹراںسپلانٹ )پر 12 سے 15 لاکھ خرچہ آتا ہے جبکہ ہیلپر آی ہسپتال کوٹہ کی ڈاکٹر مہتاب مینگل (کورنیل آی ٹراںسپلانٹ )ٹیم کو لیڈ کر رہی ہے جبکہ کورنیل آی ٹراںسپلانٹ کے پروسیجر میں پروفیسر ڈاکٹر شمس بازی ، ڈاکٹر افتخار ترین ڈاکٹر افضل مندوخیل ، ڈاکٹر ایمل پانیزی ، ڈاکٹر منظور ، ڈاکٹر نجیب ، ڈاکٹر ارم ، ڈاکٹر چاکر بلوچ نے معاونت کی صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزی نے کورنیل ٹرانسپلانٹ کے مریضوں سے ملاقات اور تیمارداری کی جبکہ مریضوں نے علاج و معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے پر وزیر صحت ، سیکرٹری صحت ، ایم ایس ہیلپر ہسپتال اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا صوبائی وزیر صحت نے ایوسٹین انجکشن پروسیجر روم کا افتتاح کیا ایوسٹین انجکشن آنکھ کے اندر خون کے پریشر اور شوگر بڑھنے سے آنکھ کی رگیں متاثرہ رگوں کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اس وقت ایک ایوسٹین انجکشن کی قیمت 42 ہزار ہے جو مریضوں کو ہیلپر آی ہسپتال کی جانب سی مفت فراہم کیا جا رہا ہے بعد ازاں صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی نے ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ کی فارمیسی میں ڈیجٹلازیشن سسٹم کا افتتاح بھی کیا اب تمام ادویات کا ریکارڈ کمپیوٹرازاڈ ہو گیا جو ادویات کی ترسیل میں معاون ثابت ہوگا اخر میں صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزی نے ایم ایس ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کی کارکردگی اور خدمات کو سراہا کہ انہوں نے انتہائی قلیل مدت میں ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ میں اصلاحات اور علاج و معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔