سشانت سنگھ راجپوت کی پانچویں برسی پر بہن کا جذباتی پیغام

آج بھائی کی پانچویں برسی ہے، 14 جون 2020 کو ان کی موت کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے

ہفتہ 14 جون 2025 22:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پانچویں برسی پر ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جو مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔

(جاری ہے)

شویتا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھائی کی پانچویں برسی ہے، 14 جون 2020 کو ان کی موت کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے، اب سی بی آئی نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے اور ہم اسے حاصل کرنے کے مرحلے میں ہیں، لیکن آج میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، دل ہارنا نہیں ہے، اور نہ ہی خدا یا اچھائی پر سے ایمان کھونا ہے۔

انہوں نے سشانت کی شخصیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھنا کہ ہمارا سشانت کس چیز کے لیے کھڑا تھا، خلوص، زندگی اور علم کے لیے نہ ختم ہونے والا شوق، محبت سے بھرپور دل، جو سب کے ساتھ برابری کا سلوک کرتا تھا اور خیرات میں یقین رکھتا تھا۔