Live Updates

خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے جو کسی ضرورت مند کیلئے زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے،وزیراعلی پنجاب کا انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پر پیغام

ہفتہ 14 جون 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پراپنے پیغام میں جان بچانے کیلئے رضا کارانہ بلڈڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلی نے نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خون کا عطیہ دراصل کسی کیلئے زندگی کا تحفہ ہے۔

محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بروقت صحتمند خون کی فراہمی کے لئے مربوط سسٹم واضح کیا گیا ہے۔ خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے جو کسی ضرورت مند کیلئے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔ پنجاب کو پاکستان کا پہلاباقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کرنے کا اعزازحاصل ہے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ ممکن ہے۔ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند مریض کا رابطہ ڈونرسے ممکن ہوتا ہے۔بلڈ ڈونر 15ہیلپ لائن،سیف سٹی ویب سائٹ یا پولیس خدمت مرکز پر عطیہ دینے کے لئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات