ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائیاں

ہفتہ 14 جون 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد کلیم ظفر کی قیادت میں سریاب کی مختلف شاہراہوں پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 40 سے زائد غیر قانونی تھڑے، جھونپڑیاں اور ریڑھیاں ہٹا دی گئیں۔

(جاری ہے)

یہ مشترکہ آپریشن میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، محکمہ ریلوے اور ضلعی پولیس کے تعاون سے عمل میں آیا، جس کا مقصد عوامی گزرگاہوں کو صاف اور قابل رسائی بنانا ہے۔اپریشن کے دوران متعدد نرم تجاوزات کو موقع پر ہی ختم کیا گیا، جبکہ کچھ سامان ضبط کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ افراد کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ کسی بھی غیر قانونی تجاوزات سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :