پنجاب میں نیا دور چل رہا ہے جس میں کوتاہی،عدم توجہی یا بددیانتی کی گنجائش نہیں سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے معیار و رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی خود مانیٹرنگ کرونگا

اتوار 15 جون 2025 10:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)سیکرٹری ہائوسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نورالامین مینگل فیصل آباد کا ہنگامی دورہ واسا مرکزی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایم ڈی واسا عامر عزیز،ڈی جی پی ایچ اے دلاور خان و دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے مقامی سطح پر اپنے محکموں کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات کا جائزہ لیاعلاقائی ترقی کے حوالے سے پنجاب میں نیا دور چل رہا ہے جس میں کوتاہی،عدم توجہی یا بددیانتی کی گنجائش نہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے معیار و رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی خود مانیٹرنگ کرونگا، واسا سمیت دیگر ماتحت محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کو چیک کرنے کیلئے کوالٹی اشورینس کمیٹیاں قائم کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کے تکنیکی وفنی پہلوئوں کی کڑی نگرانی کیلئے شعبہ جاتی سیل بنائیں گے، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران شہریوں کی سہولیات اور ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے،سیوریج / واٹر سپلائی کے منصوبوں میں بے جا کھدائی سے گریز کریں،کسی جگہ گڑھے یا کھدائی بے توجہ نہ رہے،ترقیاتی عمل میں محکموں کے افسران گہری توجہ اور سنجیدہ طرز عمل اختیار کریں، ترقیاتی منصوبوں میں محکمانہ رکاوٹوں کو دور اور فنڈز کی فراہمی میں بھرپور معاونت ہوگی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں،کوئی گڑ بڑ یا بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گیبعض زیر التوا منصوبوں میں سست روی کا سخت نوٹس،ترقیاتی تساہل قابل قبول نہیں،ریونیو کے حوالے سے مستحکم پلان ترتیب دیں،سیکرٹری ہائوسنگ کی واسا حکام کو ہدایت واسا فیصل آباد کو اپنے مالی وسائل میں اضافہ کرنا چاہیئے، سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب کی ایف ڈی اے کو تکنیکی استعداد میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت شہری ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس ترتیب دئیے جائیں،فنڈز کا بندوبست کریں گے،سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب کی ایف ڈی اے حکام کو ہدایت شہری خوبصورتی میں اضافہ کیلئے پی ایچ اے کے افسران کمر بستہ ہو جائیں