ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی

آرٹیکل دس کے تحت این پی ٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا،ایرانی مندوب

اتوار 15 جون 2025 11:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ایران نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ این پی ٹی سے الگ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خط جمع کرایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔خط کے مطابق اگر یہ تینوں ممالک ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے تو ایران ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہوجائے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ مغربی اقدامات کا متناسب جواب دیا جائے گا اور آرٹیکل دس کے تحت این پی ٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔