Live Updates

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے میڈیکل ڈائریکٹر اور ڈین کے عہدوں سے استعفی دیدیا

اتوار 15 جون 2025 12:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے میڈیکل ڈائریکٹر اور ڈین کے دونوں عہدوں سے ذاتی نوعیت کی بنا پر استعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عالم زیب سواتی کے مستعفی ہونے کے بعد بورڈ آف گورنرز نے ایم ٹی آئی ایکٹ 2015 کی شک (4)7کے تحت میڈیکل ڈائریکٹر کا چارج ڈاکٹر عمران خان اور ڈین و سی ای او کا چارج پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک کو سونپا گیا۔سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے گزارش ہے کہ کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل ادارے کا مؤقف ضرور معلوم کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات