اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کی شادی اچانک ملتویٰ

یاہو نے ایران،اسرائیل جنگ کے پیش نظرصاحبزادے کی شادی ملتوی کی

اتوار 15 جون 2025 14:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے اور تہران کے جوابی حملے کے بعد اپنے صاحبزادے کی شادی ملتوی کی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینرن اور امیت یار دینی کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے رونیت فارم میں 16 جون کو ہونے والی شادی کی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔