سرگودھا ،الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام میں ضلع کے 14افراد میں دس لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی

اتوار 15 جون 2025 14:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام میں ضلع کے 14افراد میں دس لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی جس کا مقصد بے روزگار مرد و خواتین کوبا عزت روزگار کی فراہمی ہے۔زرائع کے مطابق الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس کے تحت بلا سود قرض کی فراہمی کے لئے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی قیم جماعت اسلامی ڈاکٹر طاہر فاروق نے ضلع کے 14 افراد میں دس لاکھ کی رقم تقسیم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر الخدمت میاں اظہار الحق،ڈاکٹر ارشد شاہد، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم آور دیگر نے کہا کہ اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام کا مقصد بے روزگار مرد و خواتین کوبا عزت روزگار کی فراہمی ہے اس لئے الخدمت فانڈیشن ہر ماہ لوگوں کو کاروبار کے لیے بلا سود ررقم کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک سینکڑوں افراد اس سے مستفید ہو کر اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں۔