Live Updates

پاکستان کی بلغاریہ کو سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ پر مبارکباد

اتوار 15 جون 2025 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر بلغاریہ کی قیادت اور عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اتوار کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ کا دن دونوں قوموں کے درمیان دہائیوں پر محیط دوستی کا ثبوت ہے۔اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے پاکستان اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ نے اپنی مشترکہ کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ بھی کیا۔پیغامات میں دونوں ممالک کے مفادات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم پر زور دیا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات