گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار

اتوار 15 جون 2025 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) مدینہ کالونی اور سعیدآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 42پڑیاں گٹکاماوااور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلمان ولد محمد یوسف اورشیراز نیازی ولد محبت خان نیازی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو ڈبہ کالونی بلدیہ ٹائون اور حب ریور روڈ نیو شارجہ شاپنگ مال کے قریب سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :