گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1278ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1467زخمی ہوگئے، ترجمان ریسکیو

اتوار 15 جون 2025 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1278ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1467زخمی ہوگئے ۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1278ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 641افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

826معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 775ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور،518مسافراور186پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت295متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد94حادثات میں 114متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان85حادثات میں 90 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1479متاثرین میں 1175مرد اور304خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1151موٹرسائیکل،80آٹورکشے،128کاریں،29وین،8مسافر بسیں،31ٹرک اور134دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔