جیکب آباد پولیس کی نااہلی کے باعث10ماہ میں قتل اور سنگین جرائم میں ملوث4ملزم پولیس حراست سے فرار

اتوار 15 جون 2025 17:10

] جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء)جیکب آباد پولیس کی نااہلی کے باعث10ماہ میں قتل اور سنگین جرائم میں ملوث4ملزم پولیس حراست سے فرار ،تاحال قانون کی گرفت میں نہ آئے مقرر انکوائریاں بھی دبا دی گئیںملزم کے تھانے سے فرار کیس میں نامزد اہلکار کو قیدی پارٹی میں دوبارہ شامل کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،لائن افسر ،ہیڈ محرر کو شوکاز نوٹس جاری ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی نااہلی کی وجہ سے دس ماہ میںچا رملزمان پولیس حراست سے فرا رہو چکے ہیں،قتل سمیت سنگین جرائم میں گرفتاری کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کو پولیس تاحال دوبارہ گرفتار کرنے میں بھی ناکام ہے گڑھی خیرو تھانے سے گزشتہ سال ستمبرمیں اشفاق ولد کبیر بلیدی پولیس حراست سے فرار ہوا جو انعام یافتہ بتایا جاتا ہے جبکہ تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانے کے لاکپ سے مدد علی عرف مدو ڈول رواں سال کے ماہ اپریل میں فرار ہوا اور چار روز قبل ٹھل میں عدالتی احاطے سے قتل کیس میں گرفتار ملزم بشیر بنگلانی پولیس حراست سے فرار ہو گیا اس طرح صرف دس ماہ میں چار ملزمان پولیس حراست سے فرار ہو گئے جو پولیس سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے پولیس حراست سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی غفلت کے مرتکب پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا شوکاز نوٹس جاری کرکے صرف خانہ پوری کی گئی، عدالتی احاطے سے فرار ہونے والے قتل کے ملزم کے معاملے پر قیدی کے فرار کیس میں نامزد پولیس اہلکار مشتاق کو دوبارہ قیدی پارٹی میں مقرر کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مرتضی میرانی کو وضاحتی نوٹس اورلائن افسر روشن کٹو ،آر آئی ،ہیڈ محرر اور دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ بشیر بنگلانی کے فرار ہونے پر کوتاہی کے مرتکب پولیس اے ایس آئی اقبال پٹھان ،منظور جتوئی،انور ،آصف،محمدعلی ،مشتاق گورشانی سمیت فرار ملزم اور اسکے رشتے دار علی گل اسلم کے خلاف اے سیکشن تھانہ پر اے ایس آئی علی حسن کھوسو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے دوسری جانب اس سلسلے میں موقف لینے کے لئے ایس ایس پی صدام خاصخیلی سے رابطے کی کوشش کی گئی پرا نکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :