سندھ،ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی

اتوار 15 جون 2025 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ماحول کی بہتری کیلئے سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے بتایا کہ تمام صنعتیں، تھوک فروش اور ریٹیلرز پلاسٹک بیگز کا کاروبار بند کریں، اس حوالے سے مہلت دی گئی، آگاہی مہمات چلائیں اور وارننگز بھی دی گئیں تاہم اب برداشت نہیں ہوگا۔آغا شاہنواز نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری کی بندش جیسے اقدامات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :