گلگت بلتستان ،سواریوں سے بھری کار خطرناک موڑ کاٹتے بے قابو ہو کر نالے میں جاگری، 6 افراد ہلاک، ایک زخمی

اتوار 15 جون 2025 18:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں سواریوں سے بھری کار خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر روڈ سے پھسل کر تین سو فٹ نشیب میں بہنے والے نالے میں جاگری ،المناک حادثے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک 1شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثہ تحصیل شینبر چھلت بالا سے گزرنے والے بر ویلی روڈ پر پیش آیا . حادثے کا شکار ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد تھے .

جن کا تعلق چھلت بالا ٹاون سے بتایا جا رہا ہے . جو اپنے بیٹے کی نکاح کی تقریب کے بعد واپس گھر کی طرف آرہے تھے . کار میں تین سگے بھائی اور ان کے چار بیٹے سوار تھے .ریسکیو 1122 کے اہکاروں اور مقامی رضاکاروں نے چار افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو جائے حادثہ سے نکال لیا ہے گیارہ سالہ زخمی بچے کو ریسکیو کے ایمبولنس میں پی ایچ کیو ہسپتال گلگت پہنچا دیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو رورل ہلتھ سینٹر چھلت منتقل کیا ہے . نالے میں بہہ جانے والیدو افراد کی تلاش جاری ہے تاہم نالے میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے تلاش میں دشواری کا سامنا ہے . اس ہولناک حادثے نے سارے علاقے میں غم واندوہ کی فضا طاری کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :