Live Updates

صوبہ سندھ کو لیبرل صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے،صدر نکاٹی،فیصل معیز خان

کراچی کے انفرااسٹرکچر کوجلد سے جلد درست بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبے فوری شروع کئے جائیں

اتوار 15 جون 2025 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) سندھ کے بجٹ پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کو لیبرل صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے۔فیصل معیز خان نے تجویز کیا کہ شہر کے ساتوں صنعتی زونز کے لئے بجٹ میں رقم مختص کی جائے۔ صدر نکاٹی نے کہا کہ کمبائند ایفولنٹ پلانٹ صنعت کی ضرورت ہے، سیف سٹی منصوبے میں شہر کے ساتوں صنعتی زونز کو شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

،حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر فوری کی جائے،اس منصوبے سے کراچی سمیت سندھ بھر کا معاشی رابطہ موثر ہوجائے گا،یہ منصوبہ تقریبا!144ارب روپے کی لاگت کا ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ وفاق نے اس منصوبے کیلئے 15ارب روپے رکھے ہیں جو وفاق کا سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے عدم توجہ کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آر بی کرپشن کا گڑھ ہے اس مسئلہ کو حل کیا جائے اور کراچی کے انفرااسٹرکچر کوجلد سے جلد درست بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبے فوری شروع کئے جائیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات