شکار پور سے اغواء ہونے والے ڈیرہ مرادجمالی کے دو نوجوانوں کو فوری بازیاب کرایا جائے، میرسکندر عمرانی

اتوار 15 جون 2025 19:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) سابق صوبائی وزیر میر سکندرعلی خان عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی کے رہایشی دو نوجوانوں کی سندھ کے علاقے سے اغواء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوے مغویان کی فوری باحفاظت بایابی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا عرفان عل لاشاری اور ظہیر اصف بہرانی کی سندھ شکارپور کے علاقے سے اغواء پر گہری تشویش ہے اغواء کاری کے اس واقعہ کی جنتی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس مشکل کی گھڑی میں ہم مغوی کے ورثاء کے ساتھ ہیں انہوں نے ایس ایس پی شکار پور سے ٹیلی فونک رابط قائم کیا اور مغوی دو نوجوانوں کی فوری بایابی کا مطالبہ کیا انہوں نے ان پر واضع کیا اگر مغوی فوری بایاب نہ ہوئے تو شدید احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :