Live Updates

]خیبرپختونخوابجٹ ،بزنس کمیونٹی کیساتھ مذاق قرار

}بجٹ تجاویز عوام وتاجروںپرحیات تنگ کرنیکی سازش ہے،شکیل احمدصراف پ*ٹیکسزکے نفاذواضافہ کاسارابوجھ غریب عوام اٹھائیں گے،حاجی طلاء محمد ا* صوبے میںآخری سانسیں لیتی صنعتیں وکاروباردم توڑدینگے،شہزادصدیقی

اتوار 15 جون 2025 19:40

rپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء)پشاورچیمبرنے خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ کوبزنس کمیونٹی کے ساتھ بھونڈامذاق قراردیتے ہوئے مسترد کردیاہے،بجٹ2025-26 میں پیش کردہ تجاویزغریب عوام اورتاجروںپرحیات تنگ کرنے کی سازش ہے،نئے ٹیکسزکے نفاذواضافہ سے خیبرپختونخوامیں آخری سانسیں لیتی صنعتیںاورکاروباردم توڑجائیںگے،صدرپشاورچیمبرآف سمال ٹریڈراینڈسمال انڈسٹریز شکیل احمدخان صراف،سینئرنائب صدرحاجی طلاء محمد،نائب صدرزوہیب عارف،ترجمان تنظیم تاجران شہزاداحمدصدیقی،ایگزیکٹیوممبرزاوردیگر عہدیداروں نے خیبرپختونخوا بجٹ تجاویز2025-26پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی بجٹ پرتنقید کرنیوالی خیبرپختونخواحکومت نے بھی عوام اورتاجردشمن بجٹ پیش کیا،تجویزکردہ ٹیکسزسے مہنگائی آسمان تک پہنچ جائیگی،بیروزگاری میں اضافہ اورقوت خریدکم ہوگی، شادی ہالزپر20سی50ہزارروپے فی تقریب ٹیکس عوام ہی اداکرینگے، ہوٹلز،ریسٹورنٹس ،تعمیراتی وکنسٹریشن کی خدمات پرٹیکس،ریسٹورنٹس میںفوڈآئوٹ لیٹس کی انسٹالیشن، زمین کی ترقی پر100روپے اورکمرشل تعمیرات پر50روپے فی مربع فٹ ٹیکس کانفاذمعاشی تباہی کاسبب بننے گا،نجی صحت و تشخیصی اداروں،پرائیویٹ لیبارٹریز،ایم آرآئی،سی ٹی سکین،الٹراسائونڈپرپانچ فیصد ٹیکس ظالمانہ وغیردانشمندانہ اقدام ہے،ان ٹیکسزکے نفاذ سے غریب ومتوسط طبقہ کی پریشانیاں مزیدبڑھیںگی،انہوںنے کہاکہ اندرون شہراورنواحی علاقوں میںعوام کوگورنمنٹ ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسرنہیں ذاتی گاڑیاں نہ رکھنے والے غریب عوام نجی ٹرانسپورٹ کاسہارالیتے ہیں،بائکی،کریم،اوبر،ہیلنگ رائڈ ،گاڑیوں اورٹیکسیوںکے ذریعہ سفرپرپانچ فیصدٹیکس سے برائے راست غریب متاثرہونگے،ریلوے کارگواورکورئیرسروسزپردوفیصد ٹیکس کازوربھی عوام کوپہنچے گا،انہوںنے مطالبہ کیاکہ وفاقی اورصوبائی حکومت غریب عوام پرٹیکسز کابوجھ ڈالنے کے بجائے چیئرمین ایف بی آرکے مطابق ملک کاوہ پانچ فیصدطبقہ جوسالانہ 1233ارب روپے ٹیکس چوری کررہا ہے ان سے وصولی کیلئے اقدامات اٹھائیں،زمینی حقائق کومدنظررکھتے ہوئے کے پی حکومت بجٹ تجاویزپرنظرثانی کرکے عوام دوست بجٹ پیش کرے تاکہ عوام اوربزنس کمیونٹی کوریلیف مل سکے بصورت دیگرتاجربرادری ان ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاج کی راہ اختیارکرنے پرمجبورہوگی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات