=باپ سائبان کی مانندخود دھوپ سہہ کر اپنی اولاد کو سائے میں رکھتا ہے،باپ وہ ہستی ہے جو اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتا ہی:مریم نواز شریف

:میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں،محمد نواز شریف کی شخصیت میری سیاست اور سوچ کا محور ہیں ًدعاگو ہوں کہ ہر بیٹے اور بیٹی کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے /وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کافاڈر ڈے پرپیغام،اپنی اولاد سے محبت اور انکے حقوق پورے کرنیوالے ہرباپ کو خراجِ تحسین

اتوار 15 جون 2025 20:10

7لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاڈر ڈے پراپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ باپ سائبان کی مانندخود دھوپ سہہ کر اپنی اولاد کو سائے میں رکھتا ہے۔باپ وہ ہستی ہے جو اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ اپنی اولاد سے محبت اور انکے حقوق پورے کرنے والے ہر باپ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں-باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہی-میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ والد محترم محمد نواز شریف کی گود پہلا مکتب اور اُنکا سایہ وہ آسرا ہے جس نے مجھے ہر طوفان میں مضبوط رکھا۔

محمد نواز شریف کی شخصیت میری سیاست اور سوچ کا محور ہیں-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ دعا گو ہوں کہ ہر بیٹے اور بیٹی کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے۔