تھانہ متھرا پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

اتوار 15 جون 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ایس پی ورسک ڈویژن سجاد حسین کی ہدایت پر ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا ملنگ جان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کے دوران اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ارشاد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کو اطلاع ملی کہ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری علاقہ میں موجود ہے، جس پر ایس ایچ او تھانہ متھرا ملنگ جان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ خطرناک اشتہاری ارشاد ولد سید افضل سکنہ مچنی کو گرفتار کرلیا۔ اشتہاری سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :