
ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہر نور کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مستحقین میں رقوم کی تقسیم کیلئے ریٹیل پیمنٹ ماڈل کی تیاریوں کا جائزہ
اتوار 15 جون 2025 21:00
(جاری ہے)
اس ماڈل کے تحت، مستحق افراد کو اپنی ادائیگیاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد نامزد ریٹیل دکانوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔دورے کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری نے علاقائی و ضلعی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیے اور شراکت دار بینکوں کو ہدایت دی کہ ریٹیل پوائنٹس کی مکمل فعالیت ، بشمول تربیت یافتہ عملے کی دستیابی، بائیومیٹرک ڈیوائسز، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، اور موثر آگاہی مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے - بی آئی ایس پی کی فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اور واضح آگاہی مہم کا آغاز کریں تاکہ مستحقین کو ادائیگی کے نئے طریقہ کار کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔
ڈاکٹر طاہر نور نے اپنے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران اس ہفتے کے اوائل میں ملتان اور بہاولپور کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادائیگیوں کی تیاریوں کا معائنہ کیا اور فیلڈ ٹیموں اور بینکوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول بی آئی ایس پی عملہ، مالیاتی ادارے، مقامی انتظامیہ، اور سب سے بڑھ کر مستفید ہونے والے افراد کے درمیان مضبوط رابطہ اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی اور اس کے پارٹنرز کا مشترکہ مقصد یہ ہے کہ مستحقین کو ان کی مکمل نقد امداد باعزت، محفوظ اور آسان طریقے سے فراہم کی جائے۔ریٹیل ماڈل کے تحت ادائیگیاں پیر، 16 جون 2025 سے باضابطہ طور پر شروع ہوں گی۔ مستحقین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ مقررہ ریٹیل پوائنٹس پر جائیں، ادائیگی کی مکمل رقم رسید کے ساتھ وصول کریں، اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ تحصیل دفتر یا بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کریں۔\378مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.