عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات پر ورکز مبارکباد کے مستحق ہیں،اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 15 جون 2025 21:00

خانیوال 15 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں زوہیب شفیع نے ایم ڈبلیو ایم سی کے زیراہتمام پیس ایورگرین انشیٹو جہانیاں کی ٹیموں کی جہانیاں شہر اور تحصیل کی تمام یونین کونسلوں میں شاندار کارکردگی پر پیس ایورگرین انشیٹو جہانیاں اسسٹنٹ تحصیل آپریشن منیجر راو جنید علی مشینری انچارج چوہدری زاہد اقبال سپروائزر سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تحصیل مونسپل کمیٹی جہانیاں تمام ورکرز کو پھولوں کے ہار پہناۓ اور پیس ایورگرین انشیٹو جہانیاں کے اسسٹنٹ تحصیل آپریشن منیجر راو جنید علی مشینری انچارج چوہدری زاہد اقبال اور جملہ اسٹاف کو گلدستے پیش کیے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ایم ڈبلیو ایم سی کی عوام کے لیے کوششیں رنگ لے آئیں عید الاضحی کے موقع پر ورکروں منیجمنٹ نے وہ کر دکھایا جو اس سے قبل کوئی بھی حکومت نہ کر سکی میں پیس ایورگرین انشیٹو جہانیاں کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری ثناء اللہ ڈھلوں تحصیل آپریشن منیجر ملک محمد فیصل تحصیل انچارج چوہدری محسن اقبال مشینری انچارج چوہدری زاہد اقبال سپروائزر سینٹری ورکرز کی کارکردگی کو سہراہا گیا اور ان کو مبارک باد دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں زوہیب شفیع نے تمام ورکروں منیجمنٹ جملہ اسٹاف کو خود کھانا دیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر خود بھی کھانا کھایا جس سے ورکروں کے حوصلے مذید بلند ھوۓ ورکروں نے عزم کیا کہ وہ اس سے بڑھ کر اپنے شہر اور چکوک سنواریں گےاور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خواب کو پورا کریں گے۔

\378