نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی کااعزاز،آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کرلی

اتوار 15 جون 2025 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کی قلیل مدت میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر انٹرنیشنل سٹینڈرڈ ادارہ (آئی ایس او) نے کالج کو سرٹیفائیڈ کرلیا۔ آئی ایس او سرٹیفکیشن کے لیے میڈیکل کالج انتظامیہ نے انتھک محنت کی اور اس سلسلے میں چیف ایگزیکیٹو آفیسر و ڈین پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر نے ایک موثر حکمت عملی کی بنیاد پر کالج میں متعدد ترقیاتی کام کیے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سرٹیفکیشن سے کالج کا شمار صوبہ کے دوسرے سرکاری کالج میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سٹاف کی کمی اورمحدود وسائل کے باوجودکالج انتظامیہ بھرپور طریقے سے نوشہرہ اور اردگرد کے اضلاع کو بہترین تدریسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔آئی ایس او سرٹیفکیشن ٹیم نے نوشہرہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اورانتظامیہ کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کامعائنہ کیا۔جائزہ لینے کے بعد آئی ایس او ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔آئی ایس او وفد کے سربراہ محمد اکبر خان نے آئی ایس او سرٹیفکیٹ ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر اور وائس ڈین پروفیسر شاہ نواز خان کے حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :