Live Updates

بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، سینیٹر فیصل واوڈا

پیر 16 جون 2025 22:22

بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت کی بحالی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

درآمدات کے حوالے سے پالیسی سازی میں کرنسی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے۔ بجٹ میں پنشنروں کے مسائل حل کئے جائیں۔پراپرٹی ٹیکس کم کیا جائے، دستاویزی معیشت پر توجہ دی جائے۔کاروباری افراد کو ہراساں کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے۔ سینیٹر عطاء الرحمن، دوست محمد خان اور مولانا عبدالواسع نے بھی بحث میں حصہ لیا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :