
محرم الحرام ،امن و امان برقرار رکھنے، مجالس ،جلوسوں کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کیلئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت اجلاس
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی روابط اور موثر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں،ابرار احمد مرزا
اتوار 15 جون 2025 21:05
(جاری ہے)
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام حساس مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، CCTV کیمروں کی تنصیب، روشنی کا انتظام، ایمبولینسز کی دستیابی، اور ایمرجنسی پلانز کو حتمی شکل دی جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جبکہ علمائے کرام اور کمیونٹی لیڈرز کے ساتھ قریبی روابط رکھے جائیں گے تاکہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ دیا جا سکے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ تمام اضلاع میں حساس مقامات کی نشاندہی مکمل کر کے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دینے، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر پولیس اور دیگر اداروں کی مشترکہ گشت کرنے،CCTV کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ سسٹم کو فعال بنانے،ضلعی سطح پر کنٹرول رومز کا قیام،امن کمیٹیوں کو فعال کرنے اور باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے، واٹر سپلائی، صفائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات کی دستیابی کے لیے میونسپل اداروں کو الرٹ رہنے،بڑے جلوسوں کے روٹس پر ایمبولینسز، اور ریسکیو ٹیمز تعینات کرنے کے علاوہ تمام ضلعی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز واشتعال انگیز مواد کی روک تھام کے لیے نگرانی سخت کی جائے۔اس موقع پر چییف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران بہترین کوآرڈینیشن، فعال موجودگی اور حساسیت کے ساتھ فرائض سرانجام دیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور صوبے میں مذہبی رواداری اور اتحاد کی فضا کو فروغ دیا جا سکے۔محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کاہنہ، غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، ملزمان فرار
-
اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے‘حافظ نعیم الرحمن
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا فوزیہ وہاب کی برسی پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت
-
عمرایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان کا غازی میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح
-
لاہور ہائیکورٹ میں ٹولنٹن مارکیٹ سے جانوروں کو منتقل کرنے پر تجاویز طلب ،سماعت 19 جون تک ملتوی
-
پاکستان نے بھارت کومنہ توڑجواب دیا، آج دنیا بھی تعریف کررہی ہیُ فیصل کریم کنڈی
-
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے درمیان تلخ کلامی
-
لیسکو میں بجلی چوری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
-
اگلے مالی سال میں ایک ارب 37 کروڑ کے ای چالانز کا ہدف
-
ایف آئی اے کی کارروائی‘ 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار
-
پنجاب حکومت کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ
-
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، رکن اسمبلی سید نوید قمر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.