پولیس کے ہاتھوں مبینہ اغوا کئے گئے تین افراد کی جعلی پولیس مقابلے میں گرفتاری ظاہر کرنے کے خلاف وحدت کالونی کے رہائشیوں کا احتجاج

اتوار 15 جون 2025 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) حیدرآباد کی پرانی وحدت کالونی کے رہائشی افراد نے پولیس کے ہاتھوں مبینہ اغوا کئے گئے تین افراد کی دادو کے اے سیکشن تھانے کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں گرفتاری ظاہر کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر فرمان میرانی، نور میرانی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بتایا کہ 10 جون 2025 کو پولیس وردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور مختار میرای، سنسار میرای اور عمران میرای کو اغوا کر لیا، جن کی گرفتاری دادو سے ظاہر کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ 14جون 2025 کو اغوا شدگان کی بازیابی کے لیے پٹیشن دائر کرنے والے شاہ جہان میرای کو ان کے فلیٹ سے اغوا کیا گیا، جن کی گرفتاری آج تک ظاہر نہیں کی گئی، انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور اعلی حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں، شاہجہان میرای کو بازیاب کرائیں، اور تینوں افراد پر درج جھوٹے مقدمات کو ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :