چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو کا آپریشن سرکلز کے افسران سے اجلاس

اتوار 15 جون 2025 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے کانفرنس ہال میں تمام آپریشن سرکلز کے افسران سے اجلاس منعقد کیا، اس دوران ماہ مئی2025 میں AT&Cکے تحت لائن لاسسز میں کمی اور ریکوری میں بہتری لانے والے افسران کو شاباشی دی، جن میں آپریشن سرکل حیدر آباد کے ایکسین آپریشن ڈویژن گاڑی کھاتہ ظفر علی سولنگی، ایس ڈی او صدر شاہ زیب میمن، ایس ڈی او ٹنڈوالہیار I اویس رضا، ایس ڈی او ٹنڈوالہیار II نثار احمد چانڈیو، آپریشن سرکل لاڑ کے ایکسین آپریشن ڈویزن ٹھٹھہ راجہ عبدالرب میمن، ایکسین آپریشن بدین وسیم احمد کورائی، ایکسین آپریشن ڈویژن ٹنڈو محمد خان ابراہیم کیریو، ایس ڈی او بھان سعید آباد عثمان قریشی، آپریشن سرکل میرپور خاص کے ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹان محمد عاشر خان، ایس ڈی او کنری غلام عباس، ایس ڈی او میرواہ گور چانی عبدالخالق میرانی اور اسی طرح آپریشن سرکل نواب شاہ کے ایس ڈی او سوسائٹی الطاف میرانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حیسکو چیف نے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ 17جون سے مون سون کی بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ملازمین آپریشن، GSC، GSOاور کنسٹریشن کے افسران کو صارفین کی شکایات کو موقع پر حل کریں، سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن چیف آپریٹنگ آفیسر کے دستخط سے جاری کر دیا گیا ہے جس میں سینئیر افسران تینوں شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، صارفین سے اپیل ہے کہ بجلی کی بندش اور بجلی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت درج کرانے کے لئے 022924005، 022924006، 03372192792، 03372192793اور 03372192794 نمبرز پر رابطہ کریں تاکہ فنی خرابی کو جلد از جلد دور کر کے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے 27 جون سے ماہ محرم الحرام کے آغاز کے حوالے سے تمام افسران کو ہدایت دیں ہیں کہ امام بار گاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ کریں اور وہاں بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں جس میں ایڈیشنل ٹرانسفارمرز، ٹرالی، ایل ٹی اور ایچ ٹی کو بہتر بنائیں، اور اپنے اپنے علاقوں کے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر ذمہ داروں سے رابطے میں رہیں، بجلی چوری کا خاتمہ اور نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصدوصولی یقینی بنائیں، کیونکہ حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے جو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا نظام نہیں چلا سکتا، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جا سکتا، چاہے وہ حیسکو ملازم ہی کیوں نہ ہو، اس کے خلاف مروجہ قانون کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔