انٹیلی جنس کے مطابق ایرانی منصوبے کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے، اسرائیلی کابینہ کو آگاہی

اتوار 15 جون 2025 21:05

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)اسرائیلی کابینہ کے اراکین میں ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے تقسیم کیے گئے نکات کی فہرست میں اسرائیلی آبادی کے مراکز پر ایرانی حملوں کو بے دریغ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ٹیلی ویژن نیٹ ورک i24 کے رپورٹر امیئل یارچی نے ایکس پر لکھا کہ اسرائیل کے پاس ایرانی ایندھن کے ذخائر پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، کیوں کہ یہ ذخائر ہتھیار بنانے اور اسرائیل پر میزائل داغنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔