Live Updates

ایران کا موساد کے 2 ایجنٹ، اسرائیل کا 2 ایرانی جاسوس گرفتار کرنے کا دعوی

اتوار 15 جون 2025 21:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ایران نے کہا ہے کہ اس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ارکان ہیں جبکہ اسرائیل نے بھی ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے اتوار کے روز رپورٹ کیا ہے کہ موساد کے ارکان کی گرفتاریاں صوبہ البرز میں عمل میں آئی، جہاں یہ افراد دھماکا خیز مواد اور الیکٹرانک آلات تیار کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ 13 جون کو ایران پر حملوں سے قبل موساد کے کمانڈوز نے تہران میں آپریشن کرتے ہوئے ڈرونز سے لیس گاڑیوں کے ذریعے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائلوں اور سینئر عسکری حکام کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا تھا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات