مغربی بنگال، بی ایس ایف کانسٹیبل نے سینئر افسر کو قتل کر دیا

اتوار 15 جون 2025 21:20

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک کانسٹیبل نے اپنے سینئر افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف کانسٹیبل نے مرشد آباد ضلع میں ایک کیمپ میں جھگڑے کے بعد اپنے سینئر افسر کو گولی ماردی۔یہ واقعہ ہفتہ کو مرشد آباد ضلع کے ڈھولیاں میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کیمپ میں پیش آیا۔کانسٹیبل شیوم کمار مشرا نے اپنے سینئر ہیڈ کانسٹیبل 56 رتن سنگھ شیخاوت کو بحث و تکرار کے دوران گولی مار دی،ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :