وزیراعلی پنجاب سمرگیمز انٹرڈویژن مقابلے ،بیڈمنٹن گرلز میں بہاولپوراور گوجرانوالہ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اتوار 15 جون 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب سمرگیمزبیڈمنٹن گرلز میں بہاولپور اور گوجرانوالہ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، بیڈمن بوائز میں لاہور اور راولپنڈی ڈویژن نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاہے،اسی طرح والی بال میں فیصل آباد اور ساہیوال نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری جمنازیم ہال میں والی بال مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے مقابلے دیکھے اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو مبارکباددی ،اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سمر گیمز میں کھلاڑیوں کو 75لاکھ روپے کے انعامات دیئے جارہے ہیں،کبڈی ہماری مٹی کا کھیل اوراس پر ہمارا فوکس ہے،کبڈی فائنل جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے،ترجمان کے مطابق اتوار کے روز جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن بوائز کے لیگ میچز میں راولپنڈی اور فیصل آباد نے اپنے میچز جیت لئے،راولپنڈی نے ملتان کو 1-2 جبکہ فیصل آباد نے گوجرانوالہ کو0-3 سے ہرادیا ،گرلز بیڈمنٹن کے لیگ میچز میں راولپنڈی نے ملتان کو1-2 اور گوجرانوالہ نے فیصل آباد کو 0-3 سے شکست دیدی،اسی طرح والی بال لیگ میچز میں راولپنڈی نے ملتان کو 0-2 سے ہرادیا ،راولپنڈی نے دونوں سیٹ 14-25، 14-25 سے جیتے جبکہ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے گوجرانوالہ کو 1-2 سے شکست دے دی، تینوں سیٹوں کا سکور 24-26، 23-25، 22-24 رہا،پنجاب سٹیڈیم میں انٹرڈویژن کبڈی مقابلوں میں فیصل آباد نے ملتان کو 35-57 پوائنٹس سے اور ڈی جی خان نے راولپنڈی کو 23-50 پوائنٹس سے شکست دیدی،لاہور ڈویژن نے کبڈی میچ میں ساہیوال کو 40-44 سے جبکہ سرگودھا نے بہاولپور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد28-30 سے ہرادیا،پوائنٹس ٹیبل پر لاہور، فیصل آباد اور ڈی جی خان چار، چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے گرلز ہاکی میں ڈی جی خان نے راولپنڈی کو 2-3 سے شکست دے دی،ڈی جی خان کی جانب سے صائمہ حمید نے2 جبکہ امن اعجاز نے ایک گول کیا،راولپنڈی کی جانب سے اسما اور محراب نے ایک ایک گول کیا،سرگودھا اوربہاولپور کا میچ 4، 4 گول سے برابر رہا،بہاولپور کی جانب سے ماریہ نے 2 جبکہ لائبہ اور شانزے نے ایک ایک گول کیا،سرگودھاکی جانب سے سائرہ،مریم،تنزیلہ اورمبشرہ نے ایک ایک گول کیا،فیصل آباد نے ملتان کو1-2 سے شکست دی،فیصل آباد کی جانب سے سحرش اورفروہ نے ایک ایک جبکہ ملتان کی جانب سے واحد گول حفضہ نے کیا،بوائز ہاکی میں ملتان نے فیصل آباد کو 0-2 سے شکست دے دی،ملتان کی جانب سے عبداللہ اور اسد نے ایک ایک گول کیا،راولپنڈی نے ڈی جی خان کو 1-4 سے ہرادیا،روالپنڈی کی جانب سے سکندر علی نے2 فرحان اسلم اور احمد مصطفی نے ایک ایک گول جبکہ ڈی جی خان کی جانب سے واحد گول فیضان اعجاز نے کیا۔