سیکرٹری پرائس کنٹرول کا ڈی سی کے ہمراہ نئی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

اتوار 15 جون 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ڈی سی شیخوپورہ شاہد مارتھ کے ہمراہ نئی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، انہوں نے نئی جگہ پر منتقلی کے بعد بولی عمل اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا،ڈی جی پامرا طارق بسرا، ڈائریکٹر ای اینڈ ایم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے ڈی سی شیخوپورہ کے ہمراہ آڑھتیوں کے مسائل سنے، شاہد مارتھ کا کہنا تھا کہ دکانوں کی نیلامی کے بعد ترقیاتی کاموں کو فی الفور مکمل کیا جائے گا، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے مارکیٹ اور میونسپل کمیٹیوں کو دکانداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملہ تعینات اور منڈی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی و سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی، بعد ازاں سیکرٹری پرائس کنٹرول نے شیخوپورہ سہولت بازار کا بھی دورہ کیا اورجی ایم سہولت بازار کو جولائی تک تمام کام مکمل کر کے بازار فعال کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام تحصیلوں میں سہولت بازاروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :