Live Updates

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، ایران۔اسرائیل جنگ کی وجہ سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، علی پرویز ملک

پیر 16 جون 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے اتوار کو کہا کہ پاکستان کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، لیکن ایران۔اسرائیل جنگ کی وجہ سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور ہم کو بھی عالمی منڈی کے مطابق قیمتیں تبدیل کرنا پڑ سکتی ہیں۔

ایران پر حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے ملک کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو او آئی سی فورم پر آواز اٹھانی چاہیے اور وقت ضائع کیے بغیر اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ٹیکس اصلاحات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات