Live Updates

متحدہ عرب امارات، فضائی کمپنی ایمریٹس کی4 ممالک کےلیے پروازوں کی معطلی میں توسیع

پیر 16 جون 2025 10:40

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی’’ایمریٹس‘‘ نے اردن اور لبنان کے لیے پروازوں کی معطلی میں 22 جبکہ ایران اور عراق کے لیے 30 جون تک توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

اردو نیوز نے ایمریٹس کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اردن اور لبنان کے لیے پروازیں 22 جون تک معطل رہیں گی جبکہ ایران اورعراق کے لیے پروازوں کی معطلی میں 30 جون تک توسیع کی گئی ہے۔

قبل ازیں فلائی دبئی نے خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث6 ملکوں کےلیے پروازوں کی منسوخی میں 16 جون تک توسیع کی تھی ان میں ایران، عراق، اسرائیل، اردن، لبنان اور شام شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ امارات کی فضائی کمپنیوں ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، ایئرعربیہ اور فلائی دبئی نے خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متعدد مقامات کے لیےآپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات